راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن میں اب تک165 سی ایم پنجاب لائیو سٹاک کارڈرتقسیم ہوچکے ہیں۔ 1161 اعشاریہ74ملین روپے کےپنجاب لائیو سٹاک کارڈ منصوبہ کیلئےراولپنڈی ڈویژن میں5479 رجسٹرڈفارمرز میں سے1418کو کارڈ جاری ہوں گے۔ضلع راولپنڈی میں1235رجسٹرڈ میں سے 383،اٹک میں1609میں سے 274،جہلم میں1378میںسے320اور ضلع چکوال میں 1257رجسٹرڈ فارمرز میں سے441کو کارڈ ملیں گے۔تقسیم شدہ کارڈز میں سے ضلع راولپنڈی میں 74 ،اٹک میں39،جہلم9اور چکوال میں43 فارمرز کو مل چکے ہیں۔لائیو سٹاک کارڈ ایسے فارمرز کو ملا ہے جن کے پاس پانچ یا اس سے زیادہ کٹڑے،بچھڑے موجود ہیں۔کارڈ ہولڈر پنجاب بنک سےبغیر سود پانچ ماہ کیلئے ایک لاکھ35ہزار سے لے کر دو لاکھ70ہزار روپے تک آسان قرضہ حاصل کرسکتا ہے۔