اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) معلوم ہوا ہے اور راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں قائم انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈوں اور سبزی منڈی کی منتقلی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بتایا جاتا ہے کہ خواہش کے مطابق چونگی نمبر 26 اور ٹی چوک روات کے قریب پبلک ٹرانسپورٹ ٹرمینل ٹرمینل تعمیر کیے جائیں گے۔ دونوں مقامات پر جدید ترین انٹرچینج بھی تعمیر ہوں گے، یہ خواہش بھی کی جا رہی ہے کہ آئی گیرہ کا رش کم کرنے کے لیے راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل کے بعد آئی الیون اسلام آباد میں قائم سبزی منڈی کو ختم کر کے راولپنڈی رنگ روڈ پر منتقل کر دیا جائے ۔