اسلام آباد (جنگ نیوز ) نیو ائیر نائٹ سے پہلے ہی اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے مسیحی بستیوں کا رخ کر لیاعوامی مارکیٹ، 66کواٹر، فیصل کالونی، شاپر کالونی،48کواٹر،گلشن مارکیٹ،فادر کالونی، عام سرائے چناب مارکیٹ کےعلاقوں میں ناکے لگاکر مبینہ طور پر مسیحی شہریوں کہ منہ سونگھنے کے علاوہ موٹرسائکیل کے کاغذات،اور شناختی کارڈ چیکنگ کے نام پر عام شہریوں کو تنگ کرنا وطیرہ بنالیا اسلام آباد کے متعدد مسیحی مذہبی رہنماؤں اور شہریوں نے آئی جی اسلام آباد ، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی ڈولفن سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد ڈولفن اہلکار وشال مسیح اور اس کے ساتھی اہلکاروں کو مسیحی شہریوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔