• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف گھیرا تنگ، 35جائیدادیں سربمہر

راولپنڈی (جنگ نیوز)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز سے ٹیکس وصولیوں کیلئے ان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، 75لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 35 جائیدادیں سربمہر کر دیں ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم اور ای ٹی او( زون 5)احمد شہباز وٹو کی نگرانی میں اتوار کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹروں عقیل اختر، صفدر جنگ ،راجہ قاسم نے ہائیکورٹ روڈ، جی ٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن جاری رکھااور تین درجن جائیدادوں کو سربمہر کر دیا ، ان ڈیفالٹرز کے ذمہ 75لاکھ 45ہزار 320 روپے کے پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات تھے، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمران اسلم نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا ، انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ ٹیکس وصولیوں کیلئے بھرپور محنت کی جائے تاکہ کے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔
اسلام آباد سے مزید