• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی خوشحالی کی ضامن صرف آئی پی پی ہے ، چوہدری عبدالرؤف

اسلام آ باد (آئی این پی ) استحکام پاکستان پا رٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹر ی،صدر اسلام آباد چوہدری عبدالرؤف نے کہاہے ملک وقوم کی تعمیروترقی وخوشحالی و معیشت کی مضبوطی کا ضامن ایک ہی جماعت صرف اور صرف استحکام پاکستان پا رٹی ہے عبدالعلیم خان ملک کے معمار و تعمیر وترقی کی علامت ہیں ان کی قیادت میں ملک بھر میں پا رٹی کی ممبر شپ کر نے جا ر ہے ہیں یونین کو نسل کی سطح پر پا رٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ عوام کے مسائل کو حل کر نے کیلئے عملی اقداما ت اٹھا ئیں گے انشا اللہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن کیلئے رواں ہے اس کیلئے استحکام پا رٹی پا کستان(IPP) اپنا بھرپور کردار کر رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا چوہدری عبدالرف کا مزید کہنا ہے کہ استحکام پا کستان پا رٹی نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے عملی اقدامات کرنے پر یقین رکھتی ہے آئی پی پی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے آئندہ الیکشن میں تعمیروترقی وخوشحالی کے منشور پر لڑے گی استحکام پا کستان پا رٹی،مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے اور صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کر نے پر یقین رکھتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید