اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں شہری 3 گاڑیوں اور 24 موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء ودیگر بھی شامل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ، سٹریٹ کرائم ،نقب زنی اور چوری کی 12 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2 کاریں 5 موٹر سائیکل 3 موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی جبکہ 2 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں دو موٹر سائیکل، تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ رمنا کے علاقے میں دو موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پرچھین لی گئی، کار چوری کے مقدمات تھانہ بنی گالا اور تھانہ رمنا میں جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ بنی گالا ،تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ آبپارہ میں درج ہوئے، چوری اور نقب زنی کے مقدمات تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ رمنا میں درج کرانے گئے۔ ادھرراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،7افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ، تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر افتخارطاہر سےموبائل،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ قبا مارکیٹ کے قریب 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عمران سجاد سے موٹر سائیکل اور پانچ ہزار روپے،چکری روڈ پرمحمد صفدر کی پنجاب سپئریر فوڈ دکان کی بیک سائیڈ سے لوہے کی چادر اکھیڑ کر اندر سے سوالاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔