راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)آنخضور نبی اکرمؐ کی یاد میں ”رحمت کائناتؐ کانفرنس گزشتہ روزمرکزی اما م حسین کونسل اور صراط نعت انٹر نیشنل کے مشترکہ اہتمام سے راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل نے کہا ہےکہ آنخضور نبی اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ملک کی حالات مستحکم ہو سکتے ہیں اور دہشت گردی و فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔کانفرنس کا اہم پہلو خواتین کی محفل نعت تھی جس کی منتظم اور نظامت صراط نعت انٹرنیشنل کی سربراہ پروفیسر سلمہٰ خان نے کی۔محفل کی مہمان خصوصی انٹرنیشنل امام حسین کونسل لند ن کی چیئرپرسن بیرسٹر رُباب مہدی مہمان خصوصی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کہاہے کہ نبی اکرؐم کو یاد کرنے کا سب سے بڑا طریقہ ان کی شان میں نعت لکھنا اور پڑھنا ہے۔ محفل میں انچاس (۹۴) خواتین نے پُر سوز آواز انخضور نبی اکرؐم کی فضیلت میں نعتیں پیش کیں اور خوب داد وصول کی۔