• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے ملزموں سے 235 لیٹربرآمد کر لی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) شراب فروش کوگرفتار کرکے 150 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی ، تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر یوسف کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 150 لیٹر دیسی شراب برآمدہوئی۔ راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے 85لیٹر شراب برآمد کرلی ،تھانہ مندرہ پولیس نے ملزم بلال سے 30لیٹر شراب، ملزم ابرار سے15لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم صفدرسے20لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم عائرک جاوید سے20لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے۔
اسلام آباد سے مزید