• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروال ٹاؤن، پراڈکٹس کی ایکسپائری بدلنے والے ڈسٹریبیوشن سیل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کورال ٹاؤن میں زائد المیعاد پراڈکٹس کی ایکسپائری تاریخ بدلنے والے ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر چھاپہ مارکر اسے سیل کر دیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی قیادت میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 5 ہزار کلو گرام سے زائد انوینٹری تلف کر دیں گئی، دوران چھاپہ زائد المیعاد پراڈکٹس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئیں، زائد المیعاد پراڈکٹس کی تاریخ بدلنے پر مقدمہ کا بھی اندراج کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ زائد المیعاد اشیاء کی سپلائی کرنے اور فروخت کرنیوالے دونوں انسانیت کے دشمن ہیں، وفاقی دارالحکومت میں ذرائع منافع کیلئے شہریوں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔
اسلام آباد سے مزید