• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کانیو ائیر نائٹ،مڈ نائٹ اور ڈے پر ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نیو ائیر نائٹ،مڈ نائٹ اور ڈے کے موقع پر عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ، اس پلان کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور آسان سفر فراہم کرنا اور انسدادِ ون ویلنگ کے اقدامات کو مؤثر بنانا ہے، پلان کے تحت 31 اور یکم جنوری کی درمیانی شب 11ڈی ایس پیزسمیت 113 ٹریفک افسران و ملازمین خدمات سر انجام دیں گے جبکہ پارکس کے قریب عوام الناس کی سہولت کیلئے ڈی ایس پیز سمیت 50 ٹریفک افسران و ملازمین تعینات کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید