• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش اور کرد دہشتگردوں کو ختم کرنیکا وقت آگیا، اردگان

استنبول (اے ایف پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان "دہشت گرد" گروپوں کو ختم کیا جائے جو شام کی بقا کے لیے خطرہ ہیں، جن میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جہادی اور کرد جنگجو شامل ہیں۔ "داعش، پی کے کے اور ان کے اتحادی جو شام کی بقا کے لیے خطرہ ہیں- کو ختم کیا جانا چاہیے،" انہوں نے قاہرہ سربراہی اجلاس سے واپسی کے دوران صحافیوں کو "یہ وقت ہے کہ شام میں موجود دہشت گرد تنظیموں کو بے اثر کیا جائے۔ترکی شامی دفاعی فورسز (ایس ڈی ایف) کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے کیونکہ اس پر ی وائی پی جی کا غلبہ ہے، ایک کرد گروپ جسے وہ پی کے کے کے جنگجوؤں سے منسلک سمجھتا ہے، جو ترکی کی سرزمین پر دہائیوں سے بغاوت میں مصروف ہیں۔
اہم خبریں سے مزید