• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر احمد ستی اور یاسین بلوچ کی تعلیمی خدمات یاد ر کھی جائینگی، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)تعلیمی خدمات میں شیر احمد ستی کی بحیثیت ڈائریکٹر کالجز اور یاسین بلوچ کی بحیثیت چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی خدمات یاد رہیں گی ۔ یہ دونوں ہمارے شہر کا قیمتی اثاثہ ہیں اور میری وزارت کے دور میں شہر میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے میں ان دونوں شخصیات نے بے پناہ کر دار ادا کیا ۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے سینئر رہنما پنجاب ٹیچر ایسوسی ایشن راجہ نصراللہ کی طرف سے دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ایک مقدس اور پیغمبروں کا پیشہ ہے اور تعلیمی اداروں سے وابستہ افسران پاکستان کے لوگوں کو اچھی تعلیم دے کر اپنی آخرت سنوار رہے ہیں ۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی، یاسین بلوچ سابق CEO راولپنڈی ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید