• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین گاڑیاں، 15 موٹرسائیکل چوری، 4 چھین لئے گئے، سٹریٹ کرائم بھی جاری

اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 53 وارداتوں میں3 کاریں ،19موٹرسائیکل ، 18 موبائل فون، لاکھوں کےطلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء اڑا لی گئیں۔4 موٹر سائیکل، 7موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 9 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے سہام میںموبائل فون چھیننے میں مزاحمت پر مدعی مقدمہ عبدالاحد کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ۔تھانہ ایئر پورٹکے علاقے رحیم آباد سے محمد رضوان ،تھانہ دھمیال کےعلاقے چکری روڈ سے انعام اللہ ، تھانہ شالیمار کے علاقے سے ابرار اور تھانہ نصیر آباد کے علاقے پیر ودہائی موڑپر مجید سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ،چار موبائل اور ایک لاکھ 35 ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں دو کاریں،چار موٹر سائیکل چوری ہو گئے جبکہ چار گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ ائر پورٹ کے علاقے شاہ خالد کالونی میںسید علی عمران شاہ کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں 10 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات ، تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے لوسر میں پولیس حوالدارمحمد سہیل کے گھر سے تین لاکھ روپے اور ملبوسات ے ، تھانہ دھمیال کے علاقے حیال میںنور جہان کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری ہو گئی۔
اسلام آباد سے مزید