• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ کے 1367 دفاتر کرائے پر ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے 1367دفاتر کرائے پرہونے کا انکشاف ہوا ہے جن پر چار سالوں میں 33کروڑ 18لاکھ روپے کے اخراجات آئے، پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 679کرائے کے دفاتر پنجاب میں ہیں جن پر2020تا 2024کے دوران 18کروڑ 33لاکھ روپے کے اخراجات آئے جبکہ 155کرائے کے دفاتر سندھ میں ہیں جن پر چار سالوں کے دوران تین کروڑ 41لاکھ روپے ، ایف سی اینڈ جی بی سرکل اسلام آباد میں 46کرائے کے دفاتر ہیں جن پرایک کروڑ 76لاکھ روپے ، خیبرپختونخوا میں 337کرائے کے دفاتر پر5کروڑ22لاکھ روپے، بلوچستان سرکل کوئٹہ میں 49کرائے کے دفاتر پر ایک کروڑ 80لاکھ جبکہ اے جے کے سرکل مظفرآباد میں 101کرائے کے دفاتر ہیں اور ان پر چار سالوں کے دوران 2کروڑ 66لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ۔
اہم خبریں سے مزید