ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر ممتاز نور ٹانگرہ کی طرف سے صدارتی امیدوار سیدہ بشریٰ نقوی کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سےممتاز نور ٹانگرہ، مرزا عزیز اکبر بیگ،محمود اشرف خان،بشریٰ نقوی،سجاد ٹانگرہ،سلیم رضا راں،سید ریاض الحسن گیلانی ،چوہدری خالد،چوہدری عمر حیات،وسیم ممتاز،مالک خان لنگاہ،اقبال سرگانہ،افتخار قریشی،علی الطاف گیلانی،ملک ارشد بھٹی،اطہر شاہ بخاری،بلال بٹ،لطیف کھوکھر،ثمینہ رانا،شیر زمان،سمیع اللہ،اللہ دتہ کاشف،کوثر پروین،عباس نیازی،چوہدری محمد اکرم،ندیم کانجو،بلال گورمانی،معشوق حسین،مہر طارق سیال،نشید عارف،بابر سوئیکارنو،اسامہ بہادر،ناظم خان ، عرفان شمسی،شیخ عتیق،وسیم خان بابر اور مشتاق کنہوںنےخطاب کر تے ہوئے کہا کہ سینیئرز کی راہنمائی و سرپرستی اور وکلاء گروپس کے اتحاد نے ثابت کردیا ہے کہ ڈسٹڑکٹ بار ملتان کی صدر سیدہ بشریٰ نقوی ہی ہونگی اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر بار کی خدمت کریں گی انہوں نے مذید کہا کہ وکلاء کو تھانوں سے متعلقہ مسائل کو بار میں حل کریں گے نہ کہ ہم تھانوں کے چکر کاٹیں اور نہ ہم کسی ایس ایچ او کے پابند ہونگے قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں اور اس پر عمل کرائیں گے آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔