کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کی تدفین پر رقت آمیز مناظر، ہر آنکھ اشک بار تھی۔ تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ پرانا حاجی کیمپ پنجابی گلی میں پڑوسی کے ہاتھوں قتل کئے جانے والے 6 سالہ محمد ولی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ، مقتول بچے کی لاش چھیپا سردخانے سے گھر پہنچنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، نماز جنازہ میں اہلخانہ ، رشے داروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔