اسلام آباد ( افضل بٹ ) آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 45حلقوں کیلئے 846 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں جن کیلئے پولنگ سکیم بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق 38لاکھ 4 ہزار 368رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 6ہزار 963پولنگ اسٹیشن اور 10ہزار 913پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔مجموعی ووٹرز میں 20 لاکھ ایک ہزار 655 مرد جبکہ 18 لاکھ 2 ہزار 713 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔