• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول محمد ولی کو والدین نے منتوں مرادوں سے مانگا تھا، سفاک درندہ نے زندگی اجاڑ دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقتول محمد ولی کو والدین نے منتوں مرادوں سے مانگا تھا،سفاک درندہ نے انکی زندگی اجاڑ دی،تفصیلات کے مطابق درندہ صفت انسان کے ہاتھوںقتل ہونے والے کمسن محمد ولی کی والدہ نے بتایا ہے کہ ان کے بچے کی مسخ شدہ لاش بوری میں بند کرکے عمارت سے نیچے پھینکی گئی،ہمارا بچہ ہم سے چھین لیا اب اس ملزم کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے۔جب تک خون کا بدلہ خون سے نہیں کیا جائیگا ہمارا انصاف پورا نہیں ہوگا۔مقتول محمد ولی کے والد بتایاکہ وہ رکشہ چلا کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتاہے، چار بیٹیوں کے بعد منت مرادوں سے ایک بیٹا پیدا ہوا تھا، لیکن ظالموں نے ان کی دنیا اجاڑ دی۔

ملک بھر سے سے مزید