کراچی ( اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ کے لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام کے ایم سی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں ملازمین کے حقوق کے حصول کے لئے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔میئر کراچی اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو وزیراعلی ا ہاؤس کے سامنے فقید المثال احتجاج کیا جائے گا۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ پرامن اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے تحریک چلا رہے ہیں،مظاہرے میں کے ایم سی، ٹی ایم سیز، واٹر کارپوریشن، کے ڈی اے سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد کے ایم سی کے مرکزی دفتر کے باہر جمع ہوئی اور سراپا احتجاج رہی۔