کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (سیکا) کا اجلاس ، سندھ انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے جدید ترین انرجی ایفیشنسی ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کی منظوری بھی دی۔ ابتدائی مرحلے میں لیبارٹری میں پنکھوں، روشنی کے آلات اور الیکٹرک موٹروں کی قومی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جانچ کی جائے گی، جبکہ یہ توانائی بچت کی لیبلنگ، مصنوعات کی سرٹیفکیشن اور معیار کی تصدیق میں بھی معاون ثابت ہوگی،تفصیلات کے مطابق بدھ کو منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں توانائی کے تحفظ اور توانائی کی بچت کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک جامع روڈ میپ کی منظوری دیتے ہوئے سندھ انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (سیکا) کو ہدایت کی ہے کہ توانائی کے استعمال میں کمی، سرکاری شعبے کے بجلی کے اخراجات کم کرنے اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے اصلاحات پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے۔