کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ جیل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ خواتین وزیٹرز پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔جون 2026میں 15,131خواتین نے قیدیوں سے ملاقات کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین کو ملاقات کی مکمل اجازت ہے۔خواتین وزیٹرز کو سکیورٹی رسک سمجھنے کا تاثر بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔جیل انتظامیہ تمام وزیٹرز کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں اور منصفانہ سلوک کرتی ہے۔حکومت سندھ نے وزیٹرز کیلئے جدید سہولتیں فراہم کی ہیں، جیسے آن لائن شیڈولنگ، ویٹنگ ایریاز، اور دیگر سہولتیں۔ حکومت سندھ قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور تمام اقدامات شفافیت اور برابری کے اصولوں کے مطابق کئے جاتے ہیں۔،سئینر صحافی مظہر عباس نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے بتایا کہ یہ انہوں نے خود اس کا مشاہدہ جیل کے دورے کے دوران کیا ،جیل حکام نے بھی اس کی تصدیق بھی کی ،کچھ خواتین جیل کے باہر کھڑی تھیں انہوں نے بھی بتایا کہ ان کی ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے اس سلسلے میں جب انہوں نے جیل کی افسرسے بات کی کہ اس کی وجہ کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ کچھ سیکورٹی معاملات کے باعث یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ اور اس بات کا مکمل جواب میں اپنے کالم میں دونگا۔