کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے لیاری میں تین روز قبل پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے ، جس میں چھ سالہ معصوم بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا سانحہ ہے، ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا ملنی چاہیے۔سردار رحیم نے لیاری کا دورہ کیا، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نےاحتجاج اور دھرنا ختم کردیا،سردار عبدالرحیم مقتول بچے کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے، تاہم بعد ازاں وہ مقتول کے والد کے ہمراہ نپیئر تھانے گئے، جہاں مقدمے کی تفتیش اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔