• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ کیا اور اقلیت کو قومی فخر اور قوت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان کو ایک پرامن اور خوشحال ملک بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منائیں۔ مسیحی برادری نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور انکی شرکت پر اظہارِ تشکر کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ کرسمس ہمیں ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کے آفاقی اصولوں کی یاد دلاتی ہے، جو ہماری متنوع قوم کو جوڑنے والی بنیاد ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالا نے مسیحی برادری اور اقلیتوں کی پاکستان کی ثقافتی، سماجی، معاشی اور قومی ترقی میں نمایاں خدمات کو سراہا۔آرمی چیف نے اقلیت ہمارے لیے قومی فخر اور قوت کا ذریعہ قرار دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائد اعظم کی بصیرت افروز قیادت، پختہ عزم اور اایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کی وجہ سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔

اہم خبریں سے مزید