• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے بیانات کے شکر گزار ہیں، تحریک انصاف

اسلام آباد(جنگ نیوز)تحریک انصاف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق ہو گی، ان کی رہائی پاکستانی عوام کی شراکت سے اور عدالتوں کے ذریعے ہوگی‘ تحریک انصاف کسی بھی ملک بشمول امریکا کی مدد کی خواہش مند نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی ملک سے نہ درخواست کرے گی نہ توقع رکھتی ہے‘ہم ان تمام افراد کو شکریہ کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشاں ہیں‘ ان بیانات سے ہٹ کر بھی جو بھی بانی کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر انسانی حقوق پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بیان پر شکر گزار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مداخلت چاہتے ہیں۔رچرڈ گرینل کے بیان کا زرتاج گل سمیت پارٹی کے دیگر سینئررہنماؤں نے بھی خیر مقدم کیا اور عالیہ حمزہ نے جواب میں کہا کہ پاکستانی انتظار کر رہے ہیں آپ قیدی نمبر804کا نعرہ لگائیں ۔

اہم خبریں سے مزید