پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاراچنار میں علاج کی سہولیات نہ ملنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔
ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ،مذاکراتی عمل کیلئے گرینڈ امن جرگہ ضلع کرم پہنچ گیا،مطابق پاراچنار میں ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔
تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک و علاج سے محروم ہیں، علاج کی سہولیات نہ ملنے سے 100 سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈی سی کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ مذاکرات شروع کر رہاہے، مذاکراتی عمل کیلئے گرینڈ امن جرگہ ضلع کرم پہنچ گیا ہے۔
پارا چنار کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی کی نمائش چورنگی اور لاہور پریس کلب پر بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ضلع کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر ضلع کرم پہنچائی جا رہی ہیں۔