• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج آپریشن 2025، وزارت مذہبی امور نے معاونین، ناظمین کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزارت مذہبی امور نے حج اپریشن 2025کیلئے معاونین اور ناظمین کے عہدہ کیلئے سر کاری ملازمین سے 15دن کے اندردر خواستیں طلب کر لی ہیں۔ سپر وائزری عہدہ کی 80اور معاون عملہ کی 800آسامیاں ہیں، NTSکے ذریعے تحریری امتحان لیا جا ئے گا ، یہ در خواستیں گریڈ سات سے گریڈ اٹھارہ تک کے افسرا و اہل کاروں سے مانگی گئی ہیں۔معاونین حجاج اور ناظم کے سپر وائزری عہدہ کی 80آسامیاں ہیں۔ اس عہدہ کیلئے گریڈ ستر ہ اور اٹھارہ کے مرد و خواتین افسران در خواست دے سکتے ہیں۔ معاونین حجاج و ناظمین کے معاونتی عملہ اور فیلڈ سٹاف کیلئے بھی در خواستیں مانگی گئی ہیں۔ اس کی 800سیٹیں ہیں۔ اس کیلئے گریڈ سات سے سولہ تک کے سر کاری ملازمین در خواست دے سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید