• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ کی خالی زرعی اراضی کو نیلام کرنے کا حکم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ کوارٹر نے تمام زونل ایڈ منسٹریٹرز اور ڈپٹی ایڈ منسٹریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ بورڈ کی زرعی اراضی کو بلا تاخیر نیلام کیا جا ئے اور پانچ دن کے اندرآکشن شیڈول تیار کرکے ہیڈ کوارٹر کو ارسال کیا جا ئے۔یہ ہدایت سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ایک آفس میمورنڈم میں کی ہے جو پاکستان بھر کے ایڈ منسٹریٹر زاور ڈپٹی ایڈ منسٹریٹرز کو بھیجا گیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ بورڈ کی 52فی صد زرعی اراضی نیلام نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ادارے کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ میٹنگ میں ایڈ منسٹریٹرز اور ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹرز نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیلامی اسلئے کا میاب نہیں ہورہی کہ لیز کا عرصہ صرف تین سال ہے لھذا اس میں اضافہ کیا جا ئے۔
اہم خبریں سے مزید