• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور ایڈمنسٹریٹو جج ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج آف سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی ہے ، ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاہے کہ وہ انتظامی جج کے عہدہ سے سبکدوش ہو چکے ہیں،یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید