• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پناہ گزین سائنسدانوں کیلئے فیلوشپ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(ساجد چوہدری) پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کی مستقل قائمہ کمیٹی کامسٹیک اور یونیورسٹی آف سرگودھا نے کامسٹیک کے پناہ گزین اور بے گھر محققین و سائنسدانوں کیلئے خصوصی فیلوشپ پروگرام " کامسٹیک سائنس ایکسائل پروگرام" مشترکہ طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، افغانستان، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے تنازعہ زدہ علاقوں کے سائنسدانوں سے درخواستیں طلب کی جائینگی , یہ فیصلہ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کے مابین ملاقات میں کیا گیا، یونیورسٹی آف سرگودھا کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس کی رکن جامعہ بھی ہے،دنیا بھر میں تنازعات کی وجہ سے لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس سے تحقیق اور اعلیٰ تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے، یہ فیلوشپ پروگرام ان بے گھر اور پناہ گزین اسکالرز کو موقع فراہم کرے گا جو ابھی تک کسی محفوظ میزبان ملک میں جگہ نہیں پا سکے۔
اہم خبریں سے مزید