• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرجوگوٹھ، سولنگی اور ناریجا برادریوں میں تصادم، 2 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل، ایک زخمی

پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) پیرجوگوٹھ کے قریب سولنگی اور ناریجا برادریوں کے درمیان خونی تصادم کے دوران دو سگے بھائیوں سمیت 5افراد قتل، 1 زخمی، برادریوں کے افراد مورچہ بند ہوگئے، کسی بھی وقت کوئی بڑا واقعہ پیش آنے کا خطرہ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقتولین کے گھروں میں کہرام، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ مقتولین کو اپنے اپنے آبائی گائوں میں سپرد خاک، آخری اطلاعات تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق پیرجوگوٹھ کے قریب وڈا ماچھیوں کے علاقے میں سولنگی اور ناریجا برادریوں کے درمیان خونی تصادم۔آگ کی طرح بھڑک اٹھا ہے، گاؤں گاگڑی میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سراج ولد امان اللہ اور عتیق الرحمان سولنگی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے منظور سولنگی شدید زخمی ہوا، مقتولین کی لاشیں اور زخمی کو خیرپور اسپتال پہنچایا گیا، جبکہ کہ وڈا ماچھیوں اسٹاپ کے قریب ملزمان نے دودھ بیچنے والے ناریجا برادری کے 3افراد دو سگے بھائیوں اعجاز علی، قائم الدین اور میانداد ناریجو کو قتل کردیا، پولیس نے جائےوقوع سےلاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے پیرجوگوٹھ اسپتال پہنچائیںجہاں ضروری کارروائی پوری کے بعد لاشیں مقتولین کے آبائی گائوں ملن ناریجو پہنچائی گئیں،5مقتولین کی لاشیں انکے گھروں میں پہنچنے پر قیامت کا ماحول تھاجبکہ مسلح افراد مورچا بند رہے، مقتولین کی تدفین آبائی دیہاتوں میں اسلحہ کے سایہ میں کی گئی۔ اس سلسلے میں سولنگی برادری کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیاں مقابلہ ہوا جس میں ملزم سائین سنو ناریجو مارا گیا تھا جس کے بعد ناریجا برادری کے لوگوں نے ہمیں دھمکیاں دیں کہہمارا بندہ آپ نے مروایا ہے جس کے بعد آج حملہ کرکے ہمارے افراد کو بیدردی سے قتل کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید