• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، پابندی کے باوجود جرگہ، 9 قتل ثابت، 2 کروڑ 73 لاکھ روپے جرمانہ عائد

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد،میں پابندی کے باوجود جرگے کا انعقاد، 9قتل ثابت، 2کروڑ 73 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ جیکب آباد میں قمبرانی اور معرفانی قبائل کے درمیان جاری خونی تنازعہ کا جرگہ مولاداد میں نور الرحمن جکھرانی کے بنگلے پر برہان چانڈیو، بابل بھیو، شفقت جکھرانی کی سرپنچی میں ہوا، جرگے میں فریقین کی باتیں سننے کے بعد دونوں قبائل کے مشیروں چنگیز پہنور، جاگھن بھیو، نجف خان کماریو کے مشورے سے حکمنامہ تیار کیا جس کے مطابق معرفانی برادری پر 6قتل اور 2زخمی ثابت ہوئے اور قمبرانی برادری پر 3قتل اور 2زخمی ثابت ہوئے، فی خون کا 25/25لاکھ روپے جرمانہ مقرر کیا گیا جبکہ قمبرانی برادری کے معزز ڈیول قمبرانی کے بیٹے اور بھتیجے کے خون کا 35/35لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، معرفانی برادری پر6خون اور دو زخمیوں کے 1 کروڑ 84لاکھ 50ہزار روپے مقرر کیا گیا جبکہ قمبرانی برادری پر 3خون اور 2زخمیوں کے89لاکھ مقرر کئے گئے، مجموعی طور پر دونوں فریقین پر2کروڑ73لاکھ 50ہزار جرمانہ مقرر کیا گیا، جبکہ ڈیول قمبرانی نے سرپنچ برہان چانڈیو اور ممتاز جکھرانی کے کہنے پر20لاکھ روپے معاف کردئیے معرفانی برادری 89لاکھ روپے کاٹ کر بقایا رقم 75لاکھ 50ہزار تین اقساط میں ادا کریگی، فیصلے میں طے کیا گیا کہ دونوں فریقین ایک دوسرے پر درج مقدمات سے دستبردار ہوجائینگے۔

اہم خبریں سے مزید