اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)پا کستان علماء کو نسل کے چیئر مین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے کسی جواز کے بغیر میزائل پروگرام پر پاپندی سمیت اندرونی مسائل پر بیان بازی ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔ فوجی عدالتیں بانی پی ٹی آئی کے دور سے چلی آرہی ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کو پیسے نہ بھیجنے کی بات سمجھ سے باہر ہے امریکہ کی طرف میزائل پروگرام پر پابندیوں کے حوالے بیانات چل رہے ہیں ناقابل برداشت ہیں۔ہم آزاد ملک ہے ایٹمی طاقت رکھتے ہیں کوئی پاکستان کو بلیک میل اور دباؤ ڈالنے کو مسترد رکھتے ہیں ۔ گزشتہ روز اسلام آ باد میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کو گوانتا موبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آئے۔ عافیہ صدیقی کی قید نظر نہیں آتی اور انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔ عافیہ صدیقی کے معاملے پر انسانیت قانون کو نہیں دیکھتی اور سزا دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں بانی پی ٹی آئی کے دور سے چلی آرہی ہیں۔عمران خان کے دور میں بھی فوجی عدالتوں میں سزا ملتی تھی ۔ انتشار کی سازشوں کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔