• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ایئرلائن کا نیٹ ورک یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا مشورہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی جانب سے عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اپنے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیٹ ورک کی توسیع اور ان خطوں کے لیے پروازوں کی ممکنہ بحالی کے ساتھ قومی ایئرلائن اپنے طیاروں کی بحالی کے عمل میں ہے جو طویل مدتی اسٹوریج میں تھے انہیں دوبارہ آپریشنل سروس میں لا رہے ہیں۔

انتظامیہ کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد آٹھ ہو جائے گی۔ 

اسی طرح اے 320 طیاروں کی تعداد 12 تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ اے ٹی آر طیاروں کی تعداد دو ہو جائے گی۔یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025 کے لیے پی آئی اے کے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہیں۔

ایئر لائن اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، نئے فضائی روٹس سے بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو براہ راست اور کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کیا کہ ان کوششوں کی بدولت پی آئی اے کی پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید