لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کیا ہے کہ خان صاحب کے کیسز عدالتوں میں ہیں،ایگزیکٹو آرڈر سے کسی کو جیل سے نہیں نکالا جا سکتا،مذاکرات کی کامیابی کی امید کرنی چاہیے، نہیں ہوتے تو بھی نظام چلتا رہے گا،مرکز میں پیپلز پارٹی دوسری بڑی جماعت ہے ۔