• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، سید امتیاز حسین ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیو رو کر یسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر سید امتیاز حسین شاہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔پوسٹل گروپ کے گریڈ19کے افسر ضرغم عباس کو ڈپٹی سیکریٹری سینٹ سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے کی گئی ہے۔سینئر میڈیکل افسر، محکمہ صحت خیبرپختونخوا، ڈاکٹر محمد عقیل کوتبدیل کرکے سینئر میڈیکل افسر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال اسلام آ باد تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے کی گئی ہے۔۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید