اسلام آباد (محمد صالح ظافر)عام استعمال کی اشیاء کے نرخ نیچے لانے کا معاملہ ای سی سی کے ایجنڈے کا حصہ بنا دیا گیا ہے،افراط زر، پٹرولیم کی قیمتیں عالمی منڈی میں کم ہونے کے باوجود مہنگائی کم نہ ہونا ناقابل فہم ہے،ای سی سی کےگزشتہ اجلاس کے بعد قیمتیں کم ہوئی ہیں ،ٹیکسوں میں اکہتر ارب کے ٹیکسوں کی گنجائش موجود ہے ٹیکسوں کے خرد برد کی روک تھام کے کئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ،چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ ٹاپ فائیو نشانہ ہیں 27 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے وصولی کے لئے نئے ٹول استعمال کر رہے ہیں ،اپنا حساب درست کریں مہنگائی میں کمی نو نہیں پانچ فیصد پر آچکی ہے وزیر مملکت علی پرویز ملک کی نشاندہی ،عطا تارڑ نے کہا فوجی عدالتیں دنیا بھر میں موجود ہیں ،تلخ سوالات کے جواب تحمل سے دیئے گئے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واضح کیاہے کہ افراط زر کے اعشاریئے کم ہونے اور پٹرولیم کی مصنوعات کے نرخوں میں تخفیف کے باوجود روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آنا قابل فہم نہیں اس معاملے کواقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کے ہر اجلاس میں ایجنڈے کے طور پر زیر غور لایا جائے گا اس کے ہر اجلاس میں مہنگائی کا جائزہ لیکر قیمتوں میں تخفیف لانے کی کارروائیوں پر غور ہوگا۔