• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن صاحب فراش ہوگئے، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صاحب فراش ہوگئے ہیں اور کئی دنوں سے ان کی نقل وحرکت انتہائی محدود ہوگئی ہے ان کے پاؤں میں شدید تکلیف ہے جس باعث معالجین نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس گئے تھے واپسی پر ان کے پاؤں میں تکلیف شروع ہوگئی تھی، ان کا بایاں پاؤں سوج چکا تھا اور انگلیاں نیلی پڑ گئیں تھیں۔

ڈاکٹرز نے ہنگامی طور پر ابتدائی معائنے کے بعد انہیں ادویات تجویز کیں اور چلنے پھرنے سے سختی سے منع کردیا اور مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید