اسلام آباد (طاہر خلیل ) کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے ہنگو میں کرم کے بے گھر افراد میں 500 فوڈ پیکجز تقسیم کیے تاکہ ان کی غذائی ضروریات پوری کی جا سکیںاسلام آباد:کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، محکمہ ریلیف، بحالی اور آبادکاری ، اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے تعاون سے خیبر پختونخوا اور اس کے ضم شدہ اضلاع کے مستحق افراد کی مدد کے لیے ایک اہم اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خوراک کی کمی کے شکار افراد، خاص طور پر غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ اس مقصد کے تحت 10,000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔یہ تقسیم کنگ سلمان ریلیف سنٹر فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2024-25 کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے۔