• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات میں سزائیں اور مذاکرات الگ چیزیں ہیں، طارق فضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 9مئی واقعات پراداروں اور حکومت کی زیرو ٹالیرینس کی پالیسی ہے۔9مئی واقعات میں سزائیں اور مذاکرات الگ الگ چیزیں ہیں،رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، بیرسٹرعمیر نیازی نے کہا کہ اس واقعہ کی جڑ تک پہنچنے کے لئے ہم جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پارلیمان پر حملہ ہوجائے تو کیا خود سے سزائیں سنائے گا،عمران خان کوکسی بیرونی قوت کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،پاکستان امریکن پبلک افیئرز کمیٹی کی صدر ، ڈاکٹر عظمیٰ حمٰن(مشی گن امریکا) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کا مقصد امریکا کو پاکستانی امور میں مداخلت کی دعوت دینا نہیں تھا۔ہماری تنظیم پاکستا ن کے لئے بہتر کرنا چاہتی ہے۔ چیف وہپ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 9 مئی واقعات پراداروں اور حکومت کی زیرو ٹالیرینس کی پالیسی ہے۔9 مئی واقعات میں سزائیں اور مذاکرات الگ الگ چیزیں ہیں۔سزائیں ان کو دی گئیں جو 9 مئی واقعات میں براہ راست ملوث تھے۔حالات، واقعات ، شواہد کی بنیاد پر سزائیں دی گئیں۔ان کے پاس اپیل کا حق محفوظ ہے۔
اہم خبریں سے مزید