• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، ایئرپورٹ پر اسرائیلی بمباری، ڈبلیو ایچ او سربراہ بال بال بچ گئے، 3 افراد شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی بمباری کے دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ادھانوم بال بال بچ گئے۔ بمباری میں 3 افراد شہید ہوگئے، 100 اسرائیلی طیاروں کی بمباری، ائیر پورٹ کا رن وے، ائیر ٹریفک ٹاور اور ڈیپارچر لاونج تباہ، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہیں یمن سے انخلا کیلئے ائیر پورٹ کی مرمت کا انتظار کرنا پڑے گا۔ حملے میں ڈبلیو ایچ او کے طیارے کے عملے کا ایک رکن بھی زخمی ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں صنعا کے ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں حوثیوں کی زیر استعمال سویلین طیارے بھی تباہ کئے گئے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ بمباری کے دوران صنعا ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید