• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہو گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بیرونی ادائیگیوں کے باعث ایک ہفتے میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 22 کروڑ 80لاکھ ڈالر کم ہو گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی سے 11 ارب 85 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 4ارب 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موجود ہیں، اس طرح 20دسمبر کو ملک کے مجموعی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 16 ارب 37 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی ادائیگیاں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید