• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرمواصلات کاراولپنڈی کادورہ،ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد برتھ نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران مقامی انتظامیہ نے صوبائی وزیر کو تمام پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ملک صہیب احمد برتھ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھیری حسن آباد، خواجہ کارپوریشن چوک فلائی اوور، اڈیالہ روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
لاہور سے مزید