• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2گھروں اور 2 سٹوروں میں ڈاکے، پولیس اہلکاروں نے کار سوار لڑکے سے30 ہزار چھین لئے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں عثمان کار میں بیٹھا تھا 2 موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار وں کے عمر پوچھنے پراس نے 16سال بتائی ، وہ ڈرا دھمکا کر گاڑ ی میں لے کر گھومتے رہے بعد ازاں پولیس اہلکار لائسنس اور مقدمہ درج کا بہانہ بنا کر پرس سے 30ہزار روپے نکال کر فرار ہو گئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہے جس کی مدد سے دونوں اہلکاروں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا، کاہنہ میں علی حسین کے گھر سے 1لاکھ 90ہزار اور موبائل فون ،غازی آباد میں حنیف گجر کے گودام سے 1 لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں افضال علی کی فیملی سے 1 لاکھ 65 ہزا ر، موبائل فون ، فیکٹری ایریا میں جہانگیر علی کے گھر سے1 لاکھ 50 ہزار موبائل فون، سمن آباد میں محمد رمضان کے سٹورسے 1لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں شمشاد کے سٹورسے 1 لاکھ 30 ہزار ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور فیصل ٹاون سے کاریں ،نگامنڈی وحدت کالونی اور مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔
لاہور سے مزید