• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز، نرسز اور سٹاف کو آئندہ محکمہ کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،خواجہ عمران نذیر

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈاکٹرز اور وائی ڈی اے پنجاب کے عہدیداران پر مشتمل وفد سے ملاقات کی ،انہوں نے کہا ہے کہ تمام ایڈہاک ڈاکٹرز کے زیرالتوا کنٹریکٹ کی فوری توسیع کی جائے، آئندہ کنٹریکٹ کی توسیع، چھٹیاں، این او سی جیسے امور محکمہ صحت کی ایپ کے ذریعے نمٹائے جائیں گے ، ایپ 4 جنوری سے فعال ہو جائے گی۔ ڈاکٹرز کے تمام مسائل کے حل کےلئے ڈاکٹرز، انتظامی افسران پر مشتمل ٹیکنکل کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ۔
لاہور سے مزید