لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ حکمران عوام کو بنیادی حقوق تک دینے کو تیار نہیں، جبکہ اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں ایک ہزار فیصد تک اضافہ لیا ہے، ملک کا غریب اور متوسط طبقہ بجلی اور گیس کی بلوں کی ادائیگیاں تک کرنے پر مجبور ہوچکا ہے۔ بچوں کا پیٹ کیسے پالے گا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مکمل بوجھ غریب عوام پر ہے۔