• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”کیسا رہا 2024 اور کیسا ہوگا سال 2025؟“ سب سے بڑی نشریات آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) سال 2024 کی سب سے بڑ ی نشریات اتوار کو پاکستان کے سب سے مقبول اور نمبر ون نیوز چینل ”جیونیوز“ سے نشر کی جائے گی جس میں سیاست، کھیل، معیشت اور انٹرٹینمنٹ کے بڑے نام شرکت کریں گے۔ ”کیسا رہا 2024 اور کیسا ہوگا سال 2025؟“ کے عنوان سے سجائی جانے اس ٹرانسمیشن میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، معاشی سرگرمیوں، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور کھیل کے حوالے سے دلچسپ اور اہم گفتگو ہوگی اور اِن تمام موضوعات پر اپنے اپنے شعبوں سے تعلق رکھنے والے بڑے نام شریک ہوں گے۔ اس نشریات میں سینئر صحافی حامد میر، شاہ زیب خانزادہ، معروف اداکار فیصل قریشی، اداکارہ صبا قمر، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف، احمد شہزاد، نامور تاجر اور حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب اور محمد سہیل اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ خصوصی نشریات اتوار کی شب 7 بجے سے ”جیونیوز“ پر نشر کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید