کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب میں رواں سال 13لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا،9ہزار سےزائد مریضوں کی انجیوپلاسٹیزاور 3ہزار سے زائد سرجریز کی گئیں، 2ہزار سے زائد پیس میکر امپلانٹ۔ این آئی سی وی ڈی سے حاصل اعداد وشمار کے مطابق سال 2024میں13لاکھ سے زائد مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں ۔ بڑوں اور بچوں کی او پی ڈیز میں 333,761افراد نے معائنہ کرایا، 54,347 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا، 75 مریضوں کی اسٹروک انٹروینشنزکی گئیں ، 1,202 ٹیمپریری پیس میکر ایمپلانٹیشنز، 998 پرمننٹ پیس میکر ایمپلانٹیشنز جبکہ 90,000سے زائد ایکو کارڈیوگرامزکی گئیں ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال بھی سینکڑوں اوپن ہارٹ سرجریز، پرائمری پرکیوٹینیئس کوروناویری انٹروینشنز اور دیگر پروسیجرز کیے گئے ۔ 9,857پرائمری انجیوپلاسٹیزکی گئیں ، 4,500ارلی اور الیکٹیو انجیوپلاسٹیز، 18,000انجیوگرافیز، 2,020پیڈیاٹرک کیتھٹرازیشنز اور انٹروینشنز، 299 پرسکیوٹینیئس ٹرانس وینس مائٹرل کومیشوروٹومی،30ٹرانس کیتھٹر آؤرٹک والو ایمپلانٹیشن ٹاوی پروسیجرز، 1,702بڑوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، 1,450 بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریزکی گئیں ۔ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کے مریض بھی ان سہولیات سے فیض یاب ہوئے ۔ این آئی سی وی ڈی کی مفت اور جدید کارڈیک کیئر سے160,427مریض مستفید ہوئے۔ پنجاب سے35,251 مریضوں ، • بلوچستان سے 107,392مریضوں ، خیبر پختونخواسے 16,004مریضوں ، آزاد جموں و کشمیرسے 1,260مریضوں اور گلگت بلتستان سے 520 مریضوں نے این آئی سی وی ڈی رجوع کیا۔ این آئی سی وی ڈ ی نے شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعاون سے کوئٹہ میں مفت پیڈیایٹرک کارڈیک خدمات کا آغاز کیا۔ فروری 2024 سے دسمبر تک 45 پیڈیاٹرک کارڈیک سرجریز ، 102 انٹروینشنز،101سی ٹی اینجیو کیے گئے۔