• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو میں موسم سرما کی دوسری برفباری، پارہ منفی 18 تک گرگیا

سکردو (این این آئی) اسکردو اور مضافات میں رواں موسم سرما کی دوسری برف باری کا سلسلہ رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو میدانی علاقوں میں 3 انچ اور بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 13اور بالائی علاقوں میں منفی 18تک گر گیا ۔برفباری کے باعث 90فیصد بالائی علاقوں کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ قومی ایئرلائن کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات نے برفباری کا نیا سلسلہ اگلے 24گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید