• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور مضبوطی کے لیے بات کی، پی پی پی رہنما یورپ

لندن ( جنگ نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے تحت لندن میں دختر مشرق، شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکی 17ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تقریب میں ابرار میر سینئر نائب صدر یورپ، شمیم بھٹو نائب صدر برطانیہ، سمیعہ علی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ، ڈاکٹر ذوالفقار سینئر نائب صدر ANP برطانیہ، راشد ہاشمی جنرل سیکرٹری PMLN برطانیہ، راجہ اکرم سابق صدر جرمنی، اشرف چغتائی سینئر رہنما، چوہدری مقبول صدر پیٹر برا، مہربان ملک جنرل سیکرٹری ساؤتھ زون ، فرخ سلطان عباسی کوآرڈینیٹر PYO یورپ اور دیگر رہنماؤں نے شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سید روشیل حسین نے پیپلزپارٹی یورپ کے تحت شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شبنم شعیب، راشد ہاشمی فواد خان صدر عوامی نیشنل پارٹی لندن، ملک مسعود رانا ،چوہدری سر نواز نائب صدر ایسٹ لندن، عاصم حسیب سینئر نائب صدر ایسٹ لندن، عالمگیر خام سینئر نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی لندن، عدیل الرحمن جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی لندن، ڈاکٹر فہد میمن، ساجد کاظمی، شفیق گگیانی اور قدیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری خدمات اور شہادت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہید رہنما نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ پورے پاکستان کی لیڈر تھیں اور آج انہیں دنیا بھر میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محترمہ شہید نے ہمیشہ پاکستان کی مضبوطی اور ترقی کی بات کی اور سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف کھڑی ہو گئیں یہاں تک جان کی قربانی بھی دے دی۔ ان کا کہنا تھا بھٹو خاندان پاکستان میں جمہوریت کی علامت ہے اور آج ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بازو بنیں گے اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جمہوری خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ابرار میر سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ نے روشیل حسین کو دل کی گہرائیوں سے پیپلزپارٹی میں شمولیت پر پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔ اشرف چغتائی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید کارکنان، سردار آصف کے مرحوم بھائی اور ریاض مہمند کے چچا کے ایصال ثواب اور درجات بلند کرنے کے لئے دعا کی۔

یورپ سے سے مزید