• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی اسپین کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر تقریب

بارسلونا(جواد چیمہ)پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیراہتمام اسلامک سنٹر منہاج القرآن بارسلونا میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں قرآن خوانی کی گئی اور ہدیہ نعت بحضور نبی اکرم ﷺپیش کی گئی۔ ڈاکٹر حافظ محمد موسیٰ نے تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز کیا۔ مفتی اعجاز قادری نے فلسفہ شہادت اور عورت کی عظمت کے حوالہ سے خطاب کیا۔انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شخصیت پر کہا کہ محترمہ منہاج القرآن کی لائف ٹائم ممبر تھیں۔ انہیں بھی یہ احساس تھا کہ میرے مرنے کے بعد میرے لئے کوئی دعا کرنے والا موجود ہونا چاہئے۔نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روح کے بلندی درجات کی دعا کی گئی۔ صدرپی پی اسپین چوہدری اشتیاق حسین ،نائب صدرمیاں عبدالرؤف آرائیں،محمد اقبال چوہدری،سینئر نائب صدر یورپ چوہدری ساجد حسین گوندل،فیض اللہ ساہی،راجہ ساجد محمود نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شخصیت اور سیاسی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کی سیاسی قیادت کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ وہ ایک غیر معمولی خاتون تھیں جنہوں نے اپنی ذہانت، بہادری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے پاکستان کے عوام کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی۔ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بھی اسلامی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے کارکنان،عہدیداران کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
یورپ سے سے مزید